Tabassum

Add To collaction

خسارے محبت کے

میری کسی بھی شخص کو عادت نہیں ہوئی

تب ہی کسی کو میری ضرورت نہیں ہوئی

یہ جھوٹ تھا کہ تم کو محبت ہے میرے ساتھ
تم کو ہوا تھا کچھ ! مگر محبت نہیں ہوئی

جو کچھ بھی میرے پاس تھا سب کچھ اجڑ گیا
میرے خدا ابھی بھی ! قیامت نہیں ہوئی ؟

وہ پرسکون تھا ! مجھے کہہ کر بھی الوداع
مجھ کو بھی فیصلے پے ندامت نہیں ہوئی

میں پہلے عشق کا رہا قیدی تمام عمر
اس جرم سے کبھی میری ضمانت نہیں ہوئی

کوزہ گروں نے چاک پے رکھا نہیں مجھے
توڑا ہے تم نے ایسا کہ مرمت نہیں ہوئی

میں نے محبتوں میں سودے نہیں کیے
مجھ سے کبھی بھی یہ تجارت نہیں ہوئی

❤️❤️❤️

   17
4 Comments

Mohammed urooj khan

09-Jun-2023 01:10 PM

👌👌👌👌👌

Reply

Yusuf

02-Jun-2023 07:54 AM

Umdah

Reply

Dr. SAGHEER AHMAD SIDDIQUI

01-Jun-2023 11:01 PM

Behtreen

Reply